ہائیکورٹ:دسویں تک مفت تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم

ہائیکورٹ:دسویں تک مفت تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم

لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پہلی سے دسویں جماعت تک مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنے کی درخواست پر حکومت پنجاب کو فری اینڈ لازمی ایجوکیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 

 اٹھارہویں ترمیم کی روشنی میں سپریم کورٹ فری ایجوکیشن فراہم کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے ، حکومت اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پابند ہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام اور شریعت کے تحت مفت اور لازمی تعلیم فراہم نہیں کی جا رہی ، اٹھارہویں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے ، عدالت حکومت کو فری اور لازمی تعلیم فراہم کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں