فواد ،علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
لاہور (عدالتی رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں فواد چودھری۔۔۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان و دیگران کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے حتمی دلائل طلب کرلئے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان و دیگران کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست آخری بار منظور کررہا ہوں آئندہ سماعت پر ملزمان عدالت میں پیش ہوں ۔