نئے پرنٹرزآگئے ،روزانہ 40ہزار پاسپورٹس تیار ہونے لگے
اسلام آباد (دنیا نیوز)نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ داخلہ کے پاسپورٹس بنانے کی پرنٹنگ صلاحیت دگنی ہو گئی،20ہزار کی بجائے روز40ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جانے لگے ۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ 10نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2گنا اضافہ ہوا ،7مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کیلئے دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں ۔