ملاقات نہ کرنے پر کارکن علی امین گنڈاپورسے ناراض ، نعرے بازی

 ملاقات نہ کرنے پر کارکن علی امین  گنڈاپورسے ناراض ، نعرے بازی

پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی کارکنوں نے و زیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں ورکرز کو عزت دو کے نعرے لگادئیے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کیلئے کارکنان وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے ، تاہم وہ انتظار ہی کرتے رہے اور وزیراعلیٰ سے ملاقات نہ ہوپائی۔ علی امین گنڈاپور کے ملاقات نہ کرنے پر کار کن ناراض ہوگئے اور انہوں نے سی ایم ہاؤس میں احتجاج کرتے ہوئے ورکر کو عزت دو کے نعرے لگانے شروع کردئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں