چھٹیوں کی بھرمار ،پنجاب کا تعلیمی سال 120دن تک محدود

چھٹیوں کی بھرمار ،پنجاب کا تعلیمی سال 120دن تک محدود

لاہور(عاطف پرویز سے )سموگ اور دیگر وجوہات کی وجہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے باعث تعلیمی سال سکڑنے لگا ،صوبہ پنجاب میں تعلیمی سال 120 دن تک محدود ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سموگ اور دیگر آن شیڈولڈ چھٹیوں کی وجہ سے تعلیمی سال سکڑرہاہے۔

رواں سال احتجاج اور اب سموگ کی چھٹیوں کے باعث تعلیمی سال مزید سکڑ گیا ۔عالمی معیار کے مطابق تعلیمی سال 245 دنوں کا ہونا چاہئے تاہم رواں سال صوبہ پنجاب میں اکیڈمک سال 120 دنوں کا ہوگا ۔ سموگ کی صورتحال میں سکولوں میں چھٹیاں کتنی ہونگی یہ بھی واضح نہیں ہے ۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف جاودانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے موسم سرما کی چھٹیاں بھی زیادہ ہو رہی ہیں ،جس سے نویں دسویں جماعت کے طلبہ کو زیادہ نقصان ہوتاہے ،اب حکومت نے اساتذہ کو بھی سکول بلانے سے انکار کردیاہے ،ایسی صورتحال میں آن لائن کلاسز بھی مشکل ہوگئی ہیں ۔نجی سکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹاف کو نہ بلانے کی وجہ سے نویں اور دسویں جماعت کے داخلے بھجوانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں