وزیراعظم کے مہنگائی میں کمی بارے دعوے جھوٹ:حافظ نعیم

وزیراعظم کے مہنگائی میں کمی بارے دعوے جھوٹ:حافظ نعیم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ایسا ہے تو پھر پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہیں۔

منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے سردیوں میں حکومت کے ونٹربجلی پیکیج پر تنقید کرتے ہوئے کہا اسکے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔ اگر مہنگائی کم ہے تو صنعتوں میں بہتری، بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں، عوام کیوں پریشان ہیں۔ آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کپیسٹی چارجز کی مد میں دیئے جا رہے ہیں،جو بجلی بنتی نہیں اسکے بھی پیسے ادا کیے جاتے ہیں۔ اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی ، ٖغریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں عشائیہ سے خطاب میں کہا وزیراعظم شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں، انکی پوری حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے ۔یہ لوگ مہنگائی کم ہونے کا حساب اس طرح لگاتے ہیں کہ گزشتہ نومبر میں سو روپے کی چیز پر بیس روپے کااضافہ ہوا تھا، اس سال 120روپے کی چیز میں 18روپے کا اضافہ ہوا ہے ، چیز کی قیمت 100سے 138تک پہنچ گئی، لیکن شہباز شریف کے نزدیک مہنگائی کم ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی ہوئی، یہاں اضافہ کردیا گیا، عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں،حکومت پٹرول نرخوں میں کم ازکم100روپے فی لٹر کمی کرے ۔ بجلی کا ٹیرف اور پٹرول کی قیمت میں کمی کیے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، 60روپے لٹر لیوی ظلم ہے ۔ آئی پی پیز معاہدے ختم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اور ٖغریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا ہے ۔ صرف جماعت اسلامی جمہوری پارٹی ہے ،وصیت، وراثت اور ون مین شو کے تحت جماعتیں موجود ہیں، ممبر سازی مہم جاری ہے ، قوم تحریک کا حصہ بنے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں