اداروں کی نجکاری کے علاوہ کوئی حل نہیں،مفتاح اسماعیل
کراچی(آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ کرنا پاگل پن کی بات ہے ، میری وفاداری مسلم لیگ ن سے ضرور تھی مگر اولین ترجیح پاکستان ہے ۔
کراچی میں ادب فیسٹیول میں معیشت سے متعلق سیگمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیفالٹ بہت مہنگا پڑے گا، ان کا کہنا تھا میں نے آئی ایم ایف میں بھی نوکری کی ہے ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جو کرنا چاہتے ہیں کر نہیں پا رہے ۔نواز شریف اچھے آدمی ہیں، سیاست میں سب چاہتے ہیں کہ پاکستان آگے بڑھے ، ہوا یہ کہ میں وزیرخزانہ بنا تو اسحاق ڈار وزیر بننا چاہتے تھے ، 70 ارب روپے ڈیزل پر ایک ماہ میں نقصان ہو رہا تھا، ساڑھے 3 ارب کا تیل منگواتے تھے ، 600 ارب روپے کی سبسڈی تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف والے بھی حیران ہوتے تھے ، پٹرول کی قیمت پر ٹیکس ہو اور سبسڈیز ختم کرنی چاہیے ، کچھ وقت میں پٹرول سستا ہو جائیگا، بانی پی ٹی آئی سمجھتے تھے ان کے علاوہ تمام سیاستدان ناجائز ہیں، اس سے غیرسیاسی قوتیں مضبوط ہوئیں، پاکستان میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر پارٹی کو لگانا چاہیے ۔