وزیر اعظم سے وفاقی وزرا علیم خان مصدق ملک کی ملاقات
لاہور( این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان اور وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔
عبد العلیم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی وزارت کی اب تک کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق علیم خان نے وزیراعظم کو پی آئی اے کی نجکاری کے امور بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر مصدق ملک نے شہباز شریف کو وزارت پٹرولیم کی کارکردگی بارے آگاہ کیا ۔