دنیا کی بڑی کمپنیاں رابطے میں ہیں، وعدہ ہے ملک کو امیر ملک بنائینگے :قیصر شیخ

دنیا کی بڑی کمپنیاں رابطے  میں ہیں، وعدہ ہے ملک کو  امیر ملک بنائینگے :قیصر شیخ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے رابطے میں ہیں، وعدہ ہے پاکستان کو امیر ملک بنائیں گے ۔

چنیوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران قیصر احمد شیخ نے کہا  پاکستان میں دہشت گردی کافی عرصے سے چل رہی ہے ، امن امان ہوگا تو دہشت گردی کنٹرول ہوگی۔گزشتہ حکومت ملک ڈیفالٹ کر گئی، بڑی مشکل سے عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ ہوا۔آئی ایم ایف قرضہ دینے کو تیار ہوتا ہے تو فون کیا جاتا ہے کہ انہیں قرضہ نہ دیں۔ملک میں معاشی استحکام کے لیے چین کے صدر آتے ہیں تو یہ دھرنا دے دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں