ڈاکو شاہد لُنڈ کو پولیس نے ساتھی کے ہاتھوں قتل کروایا

ڈاکو شاہد لُنڈ کو پولیس نے ساتھی کے ہاتھوں قتل کروایا

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) کچہ کے خطرناک ڈاکو شاہد لُنڈ کو پولیس نے مبینہ پلاننگ کرکے ساتھی عمر لُنڈ کے ہاتھوں مروایا ۔ ذرائع کے مطابق خطرناک عمر لُنڈ کو علی پور میں تعینات اعلیٰ پولیس افسر نے مقدمات ختم کرنے اور فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 شاہد لُنڈ کو قتل کرنے والا عمر لُنڈ اور اس کا بھائی روجھان پولیس کے پاس پہنچ گیا ۔ عمر لُنڈ پر روجھان اور رحیم یار خان میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں ،عمر لُنڈ کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہے کہ جس میں عمر لُنڈ شاہد کو قتل کے بعد پولیس افسر کے پاس جاتا ہے اور پانی مانگتا ہے اور بتاتا ہے کہ میں نے شاہد کو پورا برسٹ مارا ہے ، عمر لنڈ نے کہا کہ وہ سندھ اور گینگ کے دیگر ڈاکوؤں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر فائرنگ کے دوران گولی پھنس گئی جس کے بعد دیگر ڈاکوؤں پر راکٹ لانچر فائر کیا عمر واقعہ کے بعد وہاں سے چھوٹا دریا عبور کرکے راجن پور پہنچا اورخود کوپولیس کے حوالے کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں