حکومت نمود و نمائش کی بجائے عمل پر توجہ دے :حمداللہ
کوئٹہ (آئی این پی )جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بیروزگاری اور بد امنی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا، حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔۔۔
پورے ملک میں چور ڈاکو قاتل دندناتے پھررہے ہیں ،حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت نمود و نمائش کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے زیر اہتمام ضلع بہاولپور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ مولانا مفتی عبدالواحد قریشی، قاری سیف الرحمن راشدی ودیگر رہنمائوں اورعلما نے بھی خطاب کیا ۔ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قتل و غارت گری کے پے در پے واقعات نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کررکھا ہے ،بدامنی سے روزگار اور معمولات زندگی مفلوج ہوچکے ہیں ۔