غزہ معاملہ :حکمرانوں کا کردار میر جعفر میر صادق والا :سراج الحق
پشاور(آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے غزہ کے معاملے پرپاکستانی حکمرانوں کا کردار میر جعفر اور میر صادق والا ہے۔
شہباز شریف اور زرداری ٹرمپ کی کال کے انتظار میں ہیں عالمی دبائو کی نتیجہ میں آج پاکستان میں فلسطین کے لئے آواز اٹھانا جرم بن گیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد دیر لوئر میں سالانہ سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ہم اللہ کا شکر کرتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں.مسئلہ فلسطین پونے 2 ارب مسلمانوں اور 58 اسلامی ممالک کے لئے امتحان ہے ۔