سول ، ملٹری قیادت ملکی مفاد میں فیصلے کرے گی :رانا ثنا

سول ، ملٹری قیادت ملکی مفاد  میں فیصلے کرے گی :رانا ثنا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی، اسکے بعد الیکشن ہونگے ، سول ، ملٹری قیادت ملکی مفاد میں فیصلے کرے گی۔

 آئندہ شفاف الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہئے ۔ 190ملین پاؤنڈ کا کیس سیاسی نہیں،کیس میں پیشگوئی نہیں کرسکتا ، بانی پی ٹی آئی جس قسم کی کال دے رہے ہیں اس پر ادارے کریک ڈاؤن کرسکتے ہیں۔  پھر یہ روئیں گے ۔ اپنے انٹرویوز میں رانا ثنا اللہ نے کہا لوگ انتشار نہیں چاہتے انکی کال پر کوئی نہیں نکلے گا۔ حکومت تشدد روکنے کیلئے تیار ہے ، عمران خان اپنی جماعت سے زیادتی کررہے ہیں، کارکنوں کو پرتشدد نعرے دینا بڑی زیادتی ہے ، یہ کہنا ہم کفن پہن کرآرہے ہیں، گھر والوں کو بتا کرآرہے ہیں، واپس نہ آئے تو جنازے پڑھ لینا۔اس سے کیا سمجھا جائے ؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں