پختونخواحکومت کا آئینی بینچز کے قیام کافیصلہ،صوبائی اسمبلی سے قراردادمنظورکرانے پرغور

پختونخواحکومت کا آئینی بینچز کے  قیام کافیصلہ،صوبائی اسمبلی سے  قراردادمنظورکرانے پرغور

پشاور(این این آئی)صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ خیبر حکومت نے آئینی بینچز کے قیام پر غور شروع کردیا ہے۔

مشاورت کے بعد صوبائی حکومت آئینی بینچز کے قیام کا فیصلہ کرے گی،سپیکرصوبائی اسمبلی  سرکاری دورے پر بیرون ملک ہیں، سپیکر واپس آئیں گے تو اس معاملے پر مزید مشاورت کی جائے گی۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد آئینی بینچز کے قیام پر فیصلہ کیا جائے گا اور اسمبلی میں بھی آئینی بینچز سے متعلق قرارداد پاس کرانے پر غور جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں