16نومبر کو مصنوعی بارش کیلئے ماحول ساز گار :پروفیسر ڈاکٹر منور صابر
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان میں سب سے پہلے مصنوعی بارش کا تجربہ کرنیوالے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر منور صابر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں سموگ کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔
امیدہے 16نومبر کو مصنوعی بارش کیلئے ماحول ساز گار ہوگا ،مصنوعی بارش کے اس تجربے سے ہوا میں آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کینن میسٹ کے ذریعے درختوں کو دھونے کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ ان پر جمی آلودگی صاف ہو سکے اور فضا میں آکسیجن فراہمی بہتر ہو۔