زراعت پر سپرٹیکس بل کا مسودہ ملنے پر فیصلہ کرینگے ووٹ دینا ہے یا نہیں :علی حیدر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، صدارت پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے زراعت پر سپر ٹیکس بل پرمشاورت کی گئی۔
علی حیدر گیلانی نے بعدمیں میڈیا سے گفتگو میں کہا ابھی تک ہمیں زراعت پر سپر ٹیکس بل کا مسودہ نہیں ملا ، ملے گا تو فیصلہ کرینگے کہ اسکے حق میں ووٹ دینا ہے یا نہیں۔ پاورشیئرنگ فارمولا کے سوال پرعلی حیدر گیلانی نے کہا یہاں پاورکسی کے پاس ہے ؟اس موقع پرایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کسان کا ساتھ دینے جا رہے ہیں یا پنجاب حکومت کا؟ جسکے جواب میں علی حیدر گیلانی نے کہا یہ بہت جلد آپ دیکھ لیں گے ۔