زرداری قتل سازش کیس سے شیخ رشید بری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سول جج یاسرمحمود کی عدالت نے صدر آصف علی زرداری پر الزامات سے متعلق درج مقدمہ میں شیخ رشید احمد کی بریت درخواست منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنادیا۔شیخ رشید نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی کو مبینہ قتل کرنے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔
جس پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔ادھر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے ،اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں،آپ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے ،میں یہاں تھا ہی نہیں جب واقع ہوا مگر دہشت گردی کے مقدمات بنا دیئے گئے ،مجھے خفیہ کہا گیا آپکا سامان واپس ہوگا مگر نہیں ہوا،موچھ، لسبیلہ، مری میں کیس ہوا جو جگہ میں نے دیکھی ہی نہیں،یہ نہ ہو کہ حالات قومی حکومت کی طرف چلے جائیں،جن لوگوں نے ان سے جتنا کام لینا تھا لے لیا اب گولی اندر چوہا جالندھر،بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو لعنت ہو اس پر، بھارت کشمیر میں کیا کررہا ہے ،منی پور میں مسلمانوں کیساتھ جو ہورہا ہے ڈوب مرنے کا مقام ہے کوئی بیان نہیں دیا گیا،چین ہم سے خفا ہے انہوں نے چینی سفیر کی بے عزتی کی ہے ،کسانوں کو پہلے ہی گندم کا ریٹ نہیں مل رہا ۔