شاہ محمود قریشی کے پی ٹی آئی قیادت سے گلے شکوے

شاہ محمود قریشی کے پی ٹی آئی قیادت سے گلے شکوے

راولپنڈی (خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ درخواست ہے کہ تمام کارکن اور رہنما بانی پی ٹی آئی کی کال پر باہر نکلیں،پی ٹی آئی کی جیلوں سے باہر بیٹھی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے توہوسکتا ہے۔

 کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔ انسداد دہشتگری کی عدالت میں سماعت سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور رہوں گا ، کار کن پرامن رہیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ،پرامن احتجاج ہمارا آئینی وقانونی حق ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بیرسٹر گوہر، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں،لیڈر شپ کے پاس وقت اور مہلت ہے تو کسی دن ہمارے پاس بھی تشریف لائے ، پارٹی لیڈرشپ یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کا نقظہ نظر جاننے کی کوشش کرے اورکبھی جیل میں قید قیادت سے بھی رہنمائی لے لیں ۔ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے ، پارٹی قائدین سے گزارش ہے سیاسی جماعتوں کو انگیج کریں۔ اگر جمہوریت میں اس ملک کی بقا ہونی ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے ہے یہ لازم وملزوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری سے گزارش ہے فیصلہ کریں وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتے ہیں؟، یہ جمہوری قوتوں کیلئے اہم وقت ہے وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں