پشاور ہائیکورٹ:علی امین گنڈاپور کے عارضی ریلیف میں توسیع

پشاور ہائیکورٹ:علی امین گنڈاپور  کے عارضی ریلیف میں توسیع

اسلام آباد، پشاور (اپنے نامہ نگار سے ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) عدالت عالیہ پشاورنے علی امین گنڈاپور کو دیئے گئے عارضی ریلیف میں 17 دسمبر تک توسیع کردی اور مقدمات تفصیل کیلئے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

 تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ڈپٹی اٹارنی جنرل نے 2لیٹرز پیش کیے اور کہا درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات متعلقہ کوارٹرز سے طلب کی ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا آئندہ سماعت تک مقدمات کی تفصیل جمع کریں گے ، استدعا منظور کی جاتی ہے ۔ ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفورکاکڑ نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں سماعت بغیرکارروائی 28 نومبر تک ملتوی کر دی، علی امین کے وکیل ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے ، حاضری سے استثنیٰ کی اور درخواست دائر کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں