پہلے کیس ، پھر عدالت سے بھاگو یہ پی ٹی آئی کا وتیرہ ،عطا تارڑ

 پہلے کیس ، پھر عدالت سے بھاگو  یہ پی ٹی آئی کا وتیرہ ،عطا تارڑ

لاہور(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااﷲتارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر بار بار الیکشن ٹربیونل سے تاریخیں مانگ کر الیکشن ٹربیونل کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔۔۔

 اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو عدالت کو بتائیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے ، پہلے کیس کرو پھر عدالت سے بھاگو، یہ ان کا وتیرہ بن چکا ہے ۔ پیر کو پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کی جانب سے اپنے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دی گئی درخواست میں تاریخ لینے  پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا میرے وکلاالیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے ، ہمارے وکلاکی مکمل تیاری تھی اور تمام دستاویزات بھی موجود تھیں، مخالف پارٹی کے پاس کوئی شواہد یا ثبوت نہیں تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا ظہیر کھوکھر عدالت سے فرار چاہتے ہیں، اسی لیے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، اگر ان کے پاس شواہد موجود تھے تو تاریخ کیوں مانگی؟، ظہیر عباس نے میری کامیابی کو چیلنج کیا ہے تو اب سامنا کیوں نہیں کر پا رہے ؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں