24 نومبر کو مینڈیٹ چور حکومت کو گھیرے میں لیکر دھڑن تختہ کیا جائیگا: بیرسٹر سیف
پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور حکومت کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر دھڑن تختہ کیا جائیگا۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام حلقوں میں احتجاج کے لئے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ نے تمام منتخب نمائندگان کو اپنے حلقوں میں مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حلقوں میں 24 نومبر کے احتجاج کی تیاری کے لئے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کا بندوبست کیا جا رہا ہے، ہرحلقے سے منتخب نمائندوں کی سربراہی میں ہزاروں کا قافلہ نکلے گا، موٹروے پر تمام قافلے جمع ہو کرعلی امین گنڈا پور کی سربراہی میں اسلام اباد کی طرف گامزن ہوں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ 24 نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا، جعلی حکومت فسطائیت سے پرہیز کریں ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔