پی سی بی کا محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

محمد یوسف کو نئی ذمہ داری دی جائے گی، ان کو 2، 3 ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائے گی جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمہ داری کا انتخاب کرنا ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں