انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، 3مقدمات کی سپریم کورٹ میں آج سماعت
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بینچ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے 3مقدمات کی سماعت آج 20نومبر کو کرے گا۔
جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ ہونگے ،پی بی 28 کیچ میں میر ہمل خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ،پی بی 44 کوئٹہ میں عبیداللہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 میں علی مدد جتک نے اپیل دائر کر رکھی ہے ،سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے ۔