جسٹس طارق محمود ڈگری کیس ایک اور جج کی سماعت سے معذرت

جسٹس طارق محمود ڈگری کیس  ایک اور جج کی سماعت سے معذرت

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستیں، جسٹس صلاح الدین پنہور نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے معاملے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکلا نے آئینی پٹیشن کے ترمیمی ٹائٹل سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور سابق چیئرمین سینیٹ ڈاکٹر فاروق ایچ نائیک کا وکالت نامہ بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نے معاون وکیل سے استفسار کیا کہ فاروق ایچ نائیک کہاں ہیں اور کس کی طرف سے وکالت نامہ پیش کیا ہے ؟ معاون وکیل نے بتایا کہ فاروق ایچ نائیک شہر سے باہر ہیں اور وہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے عدالت میں پیش ہونگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں