ریئر ایڈمرل (ر)معظم الیاس پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین تعینات
اسلام آباد(نیوز رپورٹر )ریئر ایڈمرل (ر ) سید معظم الیاس کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ۔ ان کی تقرری مینجمنٹ پے سکیل ون میں تین سا ل کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا کے وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن کے چارج میں 25ستمبر سے تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے ، تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریو سروس گریڈ 21کے افسر جودت ایاز کی 31 دسمبر 2024تک کی بیرون ملک رخصت منظور کی گئی ۔سیکر ٹریٹ سروس گریڈ 20کے افسر و جوائنٹ سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی امجد احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ، گریڈ 19کے افسر و ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور جان بہادر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزارت آبی وسائل تعینات کیا گیا ہے ، ادھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026- 2025 کے لیے مختلف سروس کیڈر کے گریڈ 20 کے 38 افسر وں کی نامزدگی کر دی ، ان میں پاکستان ایڈمنسٹریو سروس کے 8، پولیس سروس کے 8، سیکرٹریٹ سروس کے 6، ان لینڈ سروس کے 4،کسٹم سروس کے 3، انفارمیشن سروس کے 2، کامرس اینڈ ٹریڈ سروس کے 2، انٹیلی جنس سروس کا ایک اور نیب کے 2افسران شامل ہیں ۔