اوریا مقبول جان سائبر کرائم مقدمے میں ضمانت کے بعد رہا

اوریا مقبول جان سائبر کرائم  مقدمے میں ضمانت کے بعد رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سائبر کرائم کے مقدمے میں ضمانت کے بعد کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو رہا کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے گزشتہ روز اوریا مقبول کی ضمانت منظور کی تھی، اس موقع پر اوریا مقبول کی طرف سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے تھے ، ضمانت منظور ہونے کے بعد گزشتہ روز اوریا مقبول کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں