بشریٰ بی بی کے احتجاج میں شرکت کا ان سے پوچھیں ،ہم اپنا بتاسکتے ہیں:علیمہ خان

بشریٰ بی بی کے احتجاج میں  شرکت کا ان سے پوچھیں ،ہم  اپنا بتاسکتے ہیں:علیمہ خان

اسلام آباد (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا انہی سے پوچھیں ہم اپنا بتاسکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں علیمہ خان نے کہا ہے کہ بہنیں میرے ساتھ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گی، ہم بھائی کی رہائی کے لئے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں