شاہراہوں کو بند کرنا احتجاج کی کامیابی کا مظہر ہے :بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے اسلام آباد کو سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی۔
ان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوری انداز اپنائیں ورنہ ناکامی آپ کا مقدر بنے گی ،موٹروے اور پنجاب کی شاہراہوں کو بند کرنا احتجاج کی کامیابی کا مظہر ہے ،اپنی جعلی سلطنت بچانے کے لئے پورے پاکستان کو بند کردیا گیا ہے ،جعلی حکومت کچھ بھی کر لے اس کا خاتمہ یقینی ہے ۔