پی ٹی آئی احتجاج:دلہا، دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا
لاہور (نیوز رپورٹر )لاہور میں راستے بند ہونے کی وجہ سے شہر میں شادیوں کی خوشیاں ماندپڑ گئیں۔دلہا اپنی دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث بتی چوک پر مکمل طور پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ۔
نئی نویلی دلہن بھی راستہ بند ہونے سے پریشان ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دلہن کو پیدل آتے اور موٹر سائیکل پر بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ شاہدرہ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے شہری کو پیدل اپنے بچے کو ہسپتال لے جانا پڑا۔ بچہ بیمار ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ آکسیجن کا سلنڈر بھی ایک شخص لے کر چلتا رہا ۔