پختونخوا، بلوچستان میں 3نئے پولیو کیسز، تعداد 55ہوگئی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزارت قومی صحت نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے تین نئے کیس کی تصدیق کی ہے۔
رواں سال میں ملک میں پولیو کے 55کیسز کی تعداد ہو گئی، قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اوربلوچستان کے ضلع ژوب میں بچیوں میں پولیو کی تصدیق کی ہے ۔ رواں سال بلوچستان میں سب سے زیادہ 26 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 14اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔