ریلویز میں پابندی کے باوجود 127بھرتیاں،انکوائری کی ہدایت

ریلویز میں پابندی کے باوجود 127بھرتیاں،انکوائری کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر اور پابندی کے باوجود کنٹریکٹ پر 127ملازمین بھرتی کرنے پر وزارت ریلویز کو محکمانہ انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔

 میڈیکل پالیسی اور وزیراعظم امدادی پیکیج کے مطابق کنٹریکٹ پر  127 ملازمین بھرتی کرنے کی وزارت ریلویز سے وجوہات طلب کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت ریلویز کو مراسلہ بھیجا جس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد میڈیکل پالیسی اور ملازمت کے دوران فوت ملازمین کے ورثا کو بھرتی کرنے پر پابندی عائد کی، وزارت ریلویز نے ان احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر 127 افراد کوکنٹریکٹ پر بھرتی کیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وزارت ریلویز 127 کنٹریکٹ ملازمین بھرتی کرنے کیلئے وزیراعظم کی منظوری لیں۔ وزارت ریلویز پابندی کے باوجود کنٹریکٹ پر 127 ملازمین بھرتی کی وجوہات اور جواز دے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملازمین بھرتی کی محکمانہ انکوائری اور ذمہ داری کا تعین کرنے اور تحقیقاتی رپورٹ بھی شیئر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں