ن لیگ کے ہر دور میں بربریت ہوئی

 ن لیگ کے ہر دور میں بربریت ہوئی

پشاور (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین الاقوامی دونوں فورم پر اٹھایا جارہا ہے۔

 حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین الاقوامی دونوں فورم پر اٹھایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ہر دور ظلم و بربریت کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے ، ہر دور کا ظلم پچھلے دور کا ظلم بھلا دیتا ہے ۔مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں حاملہ خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا اب ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں