مطیع اللہ جان کے خلاف ایف آئی آر من گھڑت ہے :رانا ثنا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے کابینہ اراکین کی متفقہ رائے نہیں ہے ، اس پر مزید سوچ بچار کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنانے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف ایف آئی آر کو بھی من گھڑت قرار دیا،رانا ثنانے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے تحریک انصاف پر پابندی پر اپنی رائے کا اظہار کیا، کابینہ میں تحریک انصاف پر پابندی پر بات ہوئی تاہم اتفاق نہیں ہوا،ایک رائے ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے ، آئین میں راستہ ہے ، ابھی ایسی صورتحال نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے ، گورنر راج کیلئے سیاسی اور آئینی مسائل ہیں۔