لالیاں :غربت سے تنگ 3 بچوں کے باپ کی خودکشی

 لالیاں :غربت سے تنگ 3 بچوں کے باپ کی خودکشی

چنیوٹ،مریدکے ، قصور(نمائندگان دنیا،آئی این پی)غربت سے تنگ 3 بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی۔ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے نواحی علاقہ تر کھانوالہ کا رہائشی مظہر مسلم شیخ سائیکل پر پھیری لگا کر بچوں کا پیٹ پالتا تھا ۔

 کئی روز سے برائے نام آمدن پر دو وقت  کی روٹی بھی مشکل ہو گئی تو وہ حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا ۔  قصورکے علاقے نتھے جاگیر کے رہائشی نشئی نوجوان منظور عباس نے گزشتہ شب نشہ نہ ملنے پر طیش میں آکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے اس کا پورا جسم جھلس گیا۔ ریسکیو 1122کا عملہ اطلاع ملتے ہی پہنچ گیا مگر جسم بُری طرح جھلس جانے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مریدکے تھانہ صدر کی آبادی نارووال روڈ کے رہائشی نوجوان عابد نے اہلخانہ سے جھگڑے پر گولی مار لی، جس سے وہ زخمی ہو گیا ،اسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ صدر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں