وفاقی وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے دونوں مراحل التو ا کا شکار
اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے دونوں مر احل التو اکاشکار ہوگئے ہیں ۔ رائٹ سائزنگ کے پہلے مرحلے کی سفارشات پر عمل ہوسکا اور نہ ہی دوسرے مرحلے کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دی جاسکی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دوماہ قبل دوسرے مرحلے میں پانچ وزارتوں جن میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ،وزارت نیشنل فوڈاینڈ سکیورٹی ، وزارت تجارت ،ہائوسنگ اینڈورکس اور سرمایہ کاری بورڈ کی رائٹ سائزنگ کی ہدایت کی تھی ۔ رائٹ سائزنگ کے پہلے مرحلے کے تحت وزارت قومی صحت نے صرف نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈی ،ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور اور نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو ضم کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن تاحال اس پرعمل درآمد نہیں ہوسکا ۔رائٹ سائزنگ کی سفارشات میں گریڈ1تا22 کی ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیوں کوختم کرنے کے احکامات پر بھی عمل نہیں ہوا ۔