پنجاب میں بارش کا امکان
لاہور(اے پی پی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے وسطی وجنو بی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورچند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
لاہور سمیت صوبہ کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کوہلکی دھند چھائی رہے گی۔ گزشتہ روز پنجاب کے چند علا قے سموگ اورد ھند کی لپیٹ میں رہے ۔لیہ میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے دکی ، ناصر آباد کلی، دکی رباط و دیگر ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش اورشدید ژالہ باری ہوئی جس سے زمین نے سفید چادر اوڑھ لی۔ژالہ باری سے شمسی سولر پلیٹیں ،دیگراشیا اورفصلیں تباہ ہوگئیں۔بارش سے سڑکیں ڈوب گئیں ،لوگ نکاسی آب نہ ہونے سے پریشان ہوتے رہے ۔