پی ٹی آئی پر پابندی ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر:رانا تنویر

پی ٹی آئی پر پابندی ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر:رانا تنویر

شیخوپورہ(این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی پاکستان کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ۔

اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ، جلد قوم کو پی ٹی آئی فتنے سے نجات مل جائے گی۔ پاکستان تیزی سے معاشی ترقی کر رہا ہے اور دنیا ہمارے معاشی پروگرام کو سراہ رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاوید نگر میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرنامزد امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 139رانا طاہر اقبال، پیر سید اشرف رسول ایم پی اے ، سابق تحصیل ناظم رانا انوارالحق و دیگر لیگی رہنما موجود تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئے روز اسلام آباد میں تماشا لگا کر ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہاتھ توڑ دیں گے ، اب فتنے کا خاتمہ ضروری ہے ،عمران کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا یہ اب کبھی اقتدار میں نہیں آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں