قومی اسمبلی کااجلاس 11دسمبر کو متوقع،سمری تیار
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 11دسمبر کو متوقع ہے ۔
رواں سال کا آخری اجلاس ہوگا موجودہ قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے حوالے سے ایام کار پورے کرنے کے لئے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری تیارکرلی گئی،موجودہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر اجلاس کی ہنگامہ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ پارلیمانی سال مکمل کرنے کے لئے اجلاس منعقد کرنے کا شیڈول تیار کیا گیا ہے ۔ موجودہ قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال میں99دنوں کے اجلاس ہوچکے ۔پارلیمانی سال تکمیل کے لئے مزید 31ایام کاردرکار ہیں۔