بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی بیٹھنے کا کہہ دیا تھا تو پھر آگے کیوں گئے ، علی محمد کی مبینہ آڈیو لیک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان کی پارٹی اجلاس میں کی گئی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
مبینہ آڈیو میں علی محمد خان کہہ رہے ہیں جب بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی بیٹھنے کا کہہ دیا تھا تو پھر سب وہاں سے آگے کیوں گئے ؟، علی محمد خان مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی فائنل احتجاجی تحریک کا اعلان علیمہ خان کے بجائے بیرسٹر گوہر کو کرنا چاہیے تھا کیونکہ عمران خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں۔خان صاحب کو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ بشریٰ بی بی احتجاج میں شرکت کر رہی ہیں۔