اخراجات میں کمی کیلئے 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند: مزید 500 کی بند ش کا منصوبہ تیار

اخراجات میں کمی کیلئے 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند: مزید 500 کی بند ش کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کردیا جبکہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بندکرنے کا پلان ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ سٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، جن سٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ایک سرکاری ادارہ ہے جس کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی تھی اور اس کے تحت ملک بھر میں 4 ہزار سٹورز چلائے جاتے ہیں جس کا مقصد عوام کو رعایتی نرخوں پر ضروری اشیا فراہم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں