حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ ملوث،گورنر سندھ

 حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ ملوث،گورنر سندھ

لاہور(این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ اندرونی حالات یوں ہی خراب نہیں ہوتے ، اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،افغانستان سے یا پاکستان کے اندر ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی فوج کی وردی ہے۔۔۔

عمران خان جس حال میں ہیں اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں ،اسلام آباد میں 26نومبر کی شب قتل عام کا دعویٰ کرنے والے مرنے والوں کے لواحقین کو لے آئیں فی کس 20لاکھ روپے کی امدادی رقم خود فراہم کروں گا، ایک ماہ آئی جی سندھ گورنر سندھ کی بات سن لیں اگر ایک جرم بھی ہوجائے تو پھر مجھ سے شکایت کریں لیکن میری بات نہیں سنی جا رہی، اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش رکھتا ہو تو ضرور کھیلیں گے ۔ میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے لاہور پریس کلب آیا ہوں، پنجاب اور لاہور بڑا بھائی ہے ، لاہوری محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانی متحدہ کا مسئلہ سیاست سے نہیں ریاست سے ہے ،ریاست رابطہ کرے گی تو رابطہ ہو جائے گا۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا تو چائے اور پکوڑے کھلائے ،اگر میں خیبر پختوانخوا کا گورنر ہوتا تو علی امین گنڈا پور کو گرم چائے اور پکوڑے کھلاتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں