رمضان شوگر ملز کیس:شہباز،حمزہ کیخلاف دوبارہ فرد جرم کے نکتے پر دلائل طلب

رمضان شوگر ملز کیس:شہباز،حمزہ کیخلاف  دوبارہ فرد جرم کے نکتے پر دلائل طلب

لاہور(عدالتی رپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کے نکتے پر دلائل طلب کرلیے ۔

 جج سردار اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، حمزہ شہباز نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے استدعا کی کہ عدالت فرد جرم عائد کرنے سے پہلے کیس کا میرٹ دیکھ لے ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف شواہد موجود نہیں،کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی یہ بریت کا کیس ہے ، مہلت دیں آئندہ سماعت پر اس نکتے پر تفصیلی دلائل دینا چاہتا ہوں،عدالت نے مزید مہلت دے دی اور سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں