بانی پی ٹی آئی قبول نہیں تون لیگ بھی نہیں، واوڈا
اسلام آباد(دنیا نیوز)سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت تاثر دے رہی پٹھانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے ریاست کر رہی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے انکا کہنا تھا یہ ظلم کی بات ہے۔
پٹھان بھی اتنے ہی پاکستانی جتنے سندھی، پنجابی، بلوچی ہیں۔ تحریک انصاف کی لڑائی ریاست سے ہے ، حکومت اس حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے ، حکومت نے 245 کے تحت احتجاج کے دوران فوج کو بلایا، یہ جتنی بھی شکلیں بیٹھی ہوئی ہیں ایکسپائر، لنڈے کی کھیپ ہے ، احتجاج کے دوران تین رینجرزاہلکار شہید ہوئے ، حکومت ان کا بھی دفاع نہیں کرپا رہی ہے ، اگربانی پی ٹی آئی قبول نہیں تو(ن)لیگ بھی نہیں، اگرمجھ سے مشورہ مانگا گیا تو دو طلاقیں دینے کا کہوں گا، ایک مسلم لیگ (ن)اوردوسری بانی پی ٹی آئی کو۔ حکومت کو کسی اور سے نہیں خود سے خطرہ ہے ، حکومت کا بوجھ ہی انہیں لے ڈوبے گا، معاشی بہتری کا کریڈٹ حکومت نہیں ایس آئی ایف سی کوجاتا ہے ۔فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا الیکشن کے دن سے آج بھی اپنے تجزیے پر قائم ہوں، اسٹیبلشمنٹ نے پہلے نہ آج بانی سے رابطہ کیا ہے ، پی ٹی آئی کو برباد کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، نئے چہروں کولانے کی ضرورت ہے ، نئے چہروں میں بلاول بھٹو آتے ہیں۔