اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کرینگے ، وزیر قانون

اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کرینگے ، وزیر قانون

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مسودہ پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے اقلیتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور کابینہ کمیٹی نے اس کی منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کو مزید خودمختار بنانے کی خواہاں ہے جو شکایات کے حل کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم کی خدمات انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں اور غیر اقلیتوں کی متوازن نمائندگی یقینی بنائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں