بلاول کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس،اہم امورپر مشاورت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی کمیٹی برائے قومی مسائل کا ورچوئل مشاورتی اجلاس ہوا۔
بلاول بھٹو اور کمیٹی کے ارکان نے اہم ملکی معاملات پر گفتگو کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کمیٹی برائے قومی مسائل کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔اجلاس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمن، نوید قمر، احمد محمود اور علی حیدر گیلانی شریک ہوئے ۔