گیس کی قیمتیں بڑھیں گی :وزیرپٹرولیم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں، 66 سے 70 فیصد صارفین کو سبسڈی دیتے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا گھریلو صارفین کو گیس دے رہے ہیں، بچی ہوئی گیس انڈسٹریز کو مل رہی ہے ، پائپ لائن کی گیس بھی مہنگی ہوتی جارہی ہے ، ایل این جی کی قیمت بڑھتی جائے گی تو صارفین پر بوجھ بڑھتا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا جب گیس مہنگی خرید کر سستی بیچتے ہیں تو 6 مہینے بعد قیمت بڑھ جاتی ہے ،اُن کا کہنا تھا کہ ایل این جی لی تو فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاور سیکٹر کو دی جائے گی، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے توقیمت بڑھتی جائے گی اور ڈیمانڈ کم ہوگی۔