سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، ایجنڈے بھی جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زریں) کے اجلاس آج ہوں گے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا جس کا 32 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کے قانون میں ترمیمی بل کی واپسی پر بحث ہوگی۔
انسداد سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ کے قوانین میں ترامیم زیر غور آئیں گی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا جس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ملک میں نجی ایئر لائنز کی پروازیں شروع نہ کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔