پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک، لوگ امن پسند ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پاکستان کی ثقافت اورتہذیب ہماری پہچان ہے، بین المذاہب آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پاکستان کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، ڈائیلاگ ہر مسئلے کا حل ہے، ہمیں مثبت سوچ کی بہت ضرورت ہے، ہم ملکی ترقی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں