ن لیگ کے سابق سیکرٹری اطلاعات صدیق الفاروق انتقال کرگئے

ن لیگ کے سابق سیکرٹری اطلاعات صدیق الفاروق انتقال کرگئے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر،نامہ نگار، اپنے رپورٹرسے ،نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق سیکرٹری اطلاعات، وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری اور ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ،مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے بھی  وابستہ رہے ،مرحوم کی نماز جنازہ وتدفیق آج بروز پیر16 دسمبر صبح 11 بجے ایچ الیون قبرستان، اسلام آباد میں ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی،وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی، مرحوم کی پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیگی رہنماصدیق الفاروق کی وفات پرگہرے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا اﷲ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، مریم نواز نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اورسینیٹر عرفان صدیقی نے بھی صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کااظہارکیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں