سول نافرمانی تحریک موخرنہیں ہو سکتی،شوکت یوسفزئی

سول نافرمانی تحریک موخرنہیں ہو سکتی،شوکت یوسفزئی

پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک موخرنہیں کر سکتے ، حکومت کا رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں۔

ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا پارٹی نے بہت مشکل سے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا تھا، حکومت نے رویہ نہ بدلا تو تحریک انصاف مذاکرات ختم بھی کر سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا مذاکرات ہماری نہیں حکومت کی مجبوری ہو سکتے ہیں، ملکی حالات دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا، مذاکرات سے انکار پر نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت حکومتی وزرا کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں، میرے علم کے مطابق محمود خان اچکزئی نے سول نافرمانی تحریک ملتوی کرنے کا کہا ہے ، لیکن ہمارے پاس سیاسی جدوجہد کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں